حزب اللہ نے صیہونیوں اور ان کےچمچوں کے منھ پر طمانچہ رسید کیا ہے:انصار اللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی دفاعی طاقت اور قدرت کا شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کے رد عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے،انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے اسلامی مزاحمت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنادیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے  اپنی دفاعی طاقت اور قدرت کا بہترین اور شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین