حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی جاسوسی ڈرون سرنگوں

حزب اللہ مزاحمتی تحریک کے مجاہدین نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کو سرنگون کردیا۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک نے 22 اگست 2020 ء کی شام کو لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ایک اسرائیلی ڈرون کو سرنگون کر دیا ،رپورٹ کے مطابق جاسوس ڈرون عیتا الشعب کے قریب گر کر تباہ ہواہے اور اب یہ اسلامی مزاحمتی مجاہدین کے ہاتھ میں ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی اتوار کی صبح تسلیم کیا کہ ان کےڈرون کو جنوبی لبنان میں گرایا گیا ہے  اور یہ دعوی کیا ہے کہ وہ ڈرون کی خفیہ معلومات لیک ہونے سے پریشان نہیں ہیں،تاہم اس سلسلہ میں ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین