Code : 1313 6 Hit

عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرکے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جری بنا رہے ہیں:حزب اللہ کی جانب سےغزہ پر صیہونیوں کے مجرمانہ حملوں کی مذمت

حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پرعرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پرعرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرکے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جری بنا رہے ہیں، حزب اللہ نے اپنے بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی اپنے دفاع کے سلسلے میں شاندار استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرسکتے ہیں، حزب اللہ ، نے فلسطینی مسلمانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی  مذمت کرکے فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں، حزب اللہ نے فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی شفا کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम