ہمارا اسلحہ امریکہ اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے نہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے:حزب اللہ کے نائب سکریٹری

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہاکہ حزب اللہ کا اسلحہ امریکہ اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

ولایت پورٹل:لبنان کے ایل بی سی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ملک میں آئینی نفاذ کی حمایت کرتی ہے،یہ تنظیم ملک کی قیادت کے لئے کوشاں نہیں ہے۔
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم ملکی امور کی انتظامیہ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ،اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ آج ہم ان واقعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو پچھلے سالوں میں مسائل کے جمع ہونے کی وجہ سے ہیں، ان مشکلات کا سبب حزب اللہ نہیں ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزیدکہا کہ  حزب اللہ کا اسلحہ امریکہ اور صیہونیوں کو لبنان پر غلبہ پانے سے روکنے کے لئے ہے، یہ اسلحہ لبنان میں سیاسی فائدے کے لئے نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان کی معاشی پریشانیوں کی سب سے بڑی وجہ ملکی مسائل کے ساتھ ساتھ امریکی معاشی دباؤ بھی ہے،حزب اللہ نے ہمیشہ ان مسائل اور بحرانوں کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے سکیورٹی فورسز پر کسی بھی  طرح کےحملوں اور تباہ کن کارروائیوں کو افراتفری سے تعبیر کرتےہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی حمایت ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے نہ کہ تباہ کن  کاروائیاں انجام دی جائیں۔
شیخ قاسم نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم ایران کو لبنان میں لانا چاہتے ہیں بحیثیت پارٹی ہم غیر ملکی رہنما خطوط کی بنیاد پر کام نہیں کرتے بلکہ اپنے طور پر کام کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین