Code : 3704 9 Hit

ذرا سی بھی حماقت کی تو نیست ونابود کردیں گے؛حزب اللہ کی صیہونی دہشگردوں کو کھلی دھمکی

حزب اللہ نے اسرائیل کے حساس مقامات کی نشاندہی کر تے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ لبنان پر حملے کی صورت میں ان مقامات کو سب سے پہلے نابود کیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ نے اتوار کے روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور دیگر مقبوضہ علاقوں کے حساس مقامات کی نشاندہی کر کے خبردار کیا گیا ہے کہ لبنان پر حملے کی صورت میں ان مقامات کو سب سے پہلے نابود کیا جائے گا۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے چند روز کے دوران کئی بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
 سن دوہزار چھ میں لبنان کے خلاف تینتیس روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد سترہ سو ایک میں صیہونی حکومت کو لبنان کے خلاف ہر قسم کی اشتعال انگیزی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔
لبنان نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین