حزب اللہ کے میزائلوں نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں؛صیہونی میدیا کا اعتراف

صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ  میزائلوں  کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کے سکیورٹی اور فوجی رہنماؤں کی تشویش کا اعتراف کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  صیہونی سکیورٹی اور عسکری حلقوں نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ   میزائلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس اس سلسلہ میں صیہونی اخبار نے مزید لکھا ہےکہ شام میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی حملوں کے باوجود اس تحریک کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
 صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی حلقوں میں حزب اللہ کے فضائی دفاعی نظام سے لیس ہونے کے بارے میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں جو لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی نقل و حرکت کو محدود کر رہے ہیں۔
 معاریو نے مزید لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر فلسطینی تحریک حماس کشیدہ صورتحال کو ہوا دینے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گی جس سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کو نقصان پہنچے گا، اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے سکیورٹی اور عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے لیے ایک اور بڑا چیلنج شمالی محاذ پر حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کے لیے تیار نہ ہونا  ہے۔
 یروشلم پوسٹ نےبھی اس معاملے پر ایک رپورٹ میں اس ہولناکی کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اور اس کی خصوصی یونٹ کی طرف سے لاحق خطرہ جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین