حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کو تباہ کرسکتے ہیں:صہیونی فوجی تجزیہ کار

صیہونی فوجی تجزیہ کار نے حزب اللہ کے میزائلوں کے بارے میں صہیونی حکومت کے اہلکاروں کی تشویش اور خوف کا انکشاف کیا۔

ولایت پورٹل:المصری الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے تجزیہ کار ایلن بن ڈیوڈ نے حزب اللہ کی طاقت خصوصا، اس کے میزائلوں کی توانائی  کا اعتراف کیا ہے،انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ میزائل صیہونی حکومت کے تزویراتی نظام کو مفلوج کرسکتے ہیں،بن ڈیوڈ نے مزید کہاکہ حزب اللہ نے اب تک درمیانے فاصلے اور طویل فاصلے تک  ایک نقطہ پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،یہ جماعت لبنان کی سرزمین پر اسرائیلیوں کے کسی بھی حملے کی جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حزب اللہ کے میزائل تل ابیب کے لئے اسٹریٹجک خطرہ ہیں  اور حزب اللہ کو ان میزائلوں تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے کی اسرائیلی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ ان میزائلوں کو تل ابیب میں واقع ہیکریا اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کر سکتی ہے،یہ اڈا وزارت جاسوسی اور صیہونی فوج کے مشترکہ عملے کا صدر دفتر ہے،انہوں نے کہاکہ حزب اللہ نے آج تک اپنے گوداموں میں عملی طور پر سیکڑوں میزائلوں کو ذخیرہ کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین