Code : 2064 16 Hit

حزب اللہ کا صیہونیوں کو دندان شکن جواب؛صیہونی ڈویژنل کمانڈر ہلاک

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آویویم کے علاقہ میں اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے اور ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے، اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے ، اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بھی 30 راکٹ لبنان پر فائر کئے ہیں ،واضح رہے کہ حزب اللہ نے لبنان کے علاقہ مارون الراس سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آویویم کے علاقہ میں اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے اور ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے،اسرائیل نے ابھی تک اپنے فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम