ولایت پورٹل:صیہونی میڈیا حلقوں نے شام پر اسرائیلی حملے کے دوران حزب اللہ کے ایک جوان کی شہادت پر رد عمل کے بارے میں اپنے خوف اور تشویش کا اظہار کیا۔
لبنانی روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق شام میں صیہونی حملہ کے دوران حزب اللہ کے ایک جوان کی شہادت کا بدلہ لینے کے خوف سے صیہونیوں پر لرزہ طاری ہے،یادرہے کہ حال ہی میں دمشق ائرپورٹ کے قریب صیہونی حملہ میں حزب اللہ کا ایک جوان علی محسن شہید ہوا ہے جس کے بعدلبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر کشیدگی پھر سے شروع ہوگئی ہے اس لیے کہ صیہونی دشمن نے ایک بار پھر شام میں جنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور حزب اللہ کی جانب سے صارد ہونے والے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ لبنانی مزاحمت صہیونیوں کی اس کارروائی کا شمالی سرحدوں سے جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق چونکہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہہ رکھاہے کہ مزاحمت کسی بھی قاتلانہ حملے کو جواب ضرور دے گی لہذا اسرائیلی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صیہونی اس تنظیم کی انتقامی کاروائی سے سخت خوف وہراس میں مبتلا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اس ضمن میں صیہونی حکومت کے اہلکاروں کی خاموشی بھی توجہ کے قابل ہے ، ادھر صہیونی فوجیں ناقورہ سے شام میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں تک پھیلی ہوئی سرحد پر آچکی ہیں نیز صیہونیوں کی طرف سے صورتحال کو پرسکون کرنے کے لئے سفارتی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت ماضی کی طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ کارروائی جان بوجھ کر نہیں کی گئی تھی اور وہ مزاحمتی تحریک کے ساتھ تصادم کی خواہاں نہیں ہے،شائد صہیونی دشمن کو یہ غلط فہمی ہے کہ لبنان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامہ خیز سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر حزب اللہ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب نہیں دے سکے گی۔
صہیونی میڈیا کا خیال ہے کہ چونکہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ مجاہد اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا رد عمل یقینی ہوگا کیونکہ جب بھی حزب اللہ کوئی بیان جاری کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا رد عمل یقینی ہوتا ہے۔
حزب اللہ کے ایک بیان سے صیہونیوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے:الاخبار
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بھی حزب اللہ کوئی بیان جاری کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا رد عمل یقینی ہوتا ہے۔

wilayat.com/p/3950
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین