Code : 4623 4 Hit

حزب اللہ اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:صہیونی فوجی عہدیدار

ایک صہیونی فوجی عہدیدار نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لیکن فی الحال تل ابیب کی ترجیح غزہ پٹی ہے۔

ولایت پورٹل:شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ایک صیہونی فوجی اعلی عہدہ دار نے کہا ہےکہ صہیونی فوجی اور سکیورٹی اداروں کے لحاظ سے حزب اللہ اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے لیکن فی الحال صیہونی فوج کی  پوری توجہ غزہ پر ہے،صیہونی اخبار یدیوت احرنٹ کے اسرائیلی ممتاز سکیورٹی تجزیہ کار رون بن یشائی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی فی الحال صہیونی فوجی عہدیداروں کی ترجیح ہے کیونکہ غزہ بہت غیر مستحکم اور دھماکے خیز حالت میں ہے۔
صہیونی افسر نے دعوی کیا کہ صیہونی فوج خود کو ایسی صورتحال میں دیکھ رہی ہے جہاں مستقبل قریب میں وہ غزہ پر چڑھائی کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
صہیونی فوجی عہدیدار نے حزب اللہ کو اپنی پانچویں ترجیح قرار دیا ہے  لیکن ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کسی بھی قلیل مدتی یا طویل مدتی جنگ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ 2006 میں 33 روزہ جنگ میں ایک دن میں بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اسرائیلی فوج اور سکیورٹی حکام حزب اللہ کو اپنے لیےسب سے اہم خطرہ کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن لبنان کی داخلی اور موجودہ صورتحال  تناؤ کو بڑھنے سے روکتی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین