Code : 4074 8 Hit

حزب اللہ کی جانب بیروت سانحہ کے زخمیوں کے لیے خون عطیہ کرنے کی مہم

حزب اللہ نے بیروت سانحہ کے زخمیوں سے ہمدردی ظاہر کرنے کے لئے بیروت کے تمام لبنانی صحت مراکز میں خون عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ نے آج (بدھ کو) لبنان کے تمام صحت مراکز میں خون عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے،رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تمام لبنانی عوام سے اس تحریک میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ اقدام کل شام کے بعد کیا گیاجب بیروت کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجہ میں لبنانی ریڈ کراس کے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 4000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے اور 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد لبنانی سپریم دفاع کونسل نے  ملک میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین