Code : 2073 19 Hit

حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیلی ٹینک تباہ

حزب اللہ نے ٹینک شکن میزائل حملوں کے ذریعہ اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے،حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے،اسرائیلی فوجی ترجمان نے حزب اللہ کی ٹینک شکن میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے،تاہم اسرائیلی میڈیا نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے،یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل سے آنے والا ہر طیارہ مار گرائیں گے،اسی طرح لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما علامہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جوابی کاروائی ایسی ہوگی کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम