Code : 1850 12 Hit

فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے:حزب اللہ

حزب اللہ نے فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور مذمت کی گئي ہے، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرانے کو جنگی جرائم قراردیا ہے،حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम