Code : 1791 193 Hit

پورا اسرائیل ہمارے میزائلوں کی زد میں ہے:سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ آج طاقت کے اس مرحلے تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ اسرائیل کے اندر ہر نقطہ کو نشانہ بنا سکتی ہے ۔

ولایت پورٹل:سید حسن نصر اللہ نے ۲۰۰۶ میں لبنان پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں اسرائیل کی تاریخی شکست کی چودھویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ آج طاقت کے اس مرحلے تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ اسرائیل کے اندر ہر نقطہ کو نشانہ بنا سکتی ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی عوام آج امن کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ امن انھیں باہمی اتحاد کی وجہ سے حاصل ہوا ۔ ۲۰۰۶ میں اسرائیل پر حزب اللہ کی کامیابی در حقیقت لبنانی عوام کی کامیابی تھی اور لبنانی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائیل کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ آمادہ ہیں،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سیاستداں اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ ایک راکٹ یا میزائل داغیں گے تو انھیں اس کے جواب میں دس راکٹوں یا میزائلوں کا سامنا کرنا پڑےگا،آج پورا اسرائیل حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کے میزائلوں کے نشانے پر ہے ،حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی اور کسی بھی طور امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے محاصرے میں نہیں آئے گی،سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ممکنہ مہم جوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو جنگ کے شعلے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے اور تہران اکیلا نہیں رہے گا،انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک یا حکومت ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بنے انھیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،سید حسن نصر اللہ نے صدی معاملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدی معاملے کے نتیجے میں خائن اور غدار عرب حکمرانوں کے چہرے مسلمانوں کے سامنے نمایاں ہوگئے ہیں۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम