Code : 1039 7 Hit

ضرورتمندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی تعلیم ہے:آیت اللہ مکارم شیرازی

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ آئمہ اطہار علیہم السلام عملی طورپرانسانوں کی نجات اورلوگوں کی مشکلات کےحل کےلئے اقدام کیا کرتے تھے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ اطہار علیہم السلام اس راہ میں پیش پیش تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ضرورتمندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی ترین تعلیمات میں سے ہے۔

ولایت پورٹل: قم میں عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایران کے ہلال احمرکے سربراہ اورکارکنوں سےملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام لوگوں کی خدمت کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس کی بہترین دلیل قرآن مجید کی معروف آیہ مجیدہ ہےکہ جس میں ارشاد ہوتا ہے کہ اگرکوئی شخص کسی انسان کو نجات دے تو گویا کہ اس نے پوری انسانیت کو نجات دی ہے۔ روایات کی بنا پر اس آیہ مجیدہ کا ظاہر یہ ہے کہ اگرکسی نے کسی انسان کو ڈوبنے اور آگ جیسی آفات سے نجات دی لیکن اس کا باطنی معنی یہ ہے کہ انسانوں کو ضلالت او رگمراہی سے نجات دے کرانہیں ہدایت کی جانب دعوت دیں۔ بنابریں اس آیہ مجیدہ میں یہ گنجائش پائی جاتی ہے کہ اس سے مادی اور معنوی دونوں طرح کی نجات مراد لی جاسکتی ہیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ آئمہ اطہار علیہم السلام عملی طورپرانسانوں کی نجات اورلوگوں کی مشکلات کےحل کےلئے اقدام کیا کرتے تھے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ اطہار علیہم السلام اس راہ میں پیش پیش تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ضرورتمندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی ترین تعلیمات میں سے ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम