Code : 4078 19 Hit

مؤمنین سے جتنا ہو سکے لبنانی عوام کی مدد کریں؛ آیت اللہ سیستانی کی اپیل

آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں لبنانی عوام کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

ولایت پورٹل:عراق میں شیعوں کے اعلی رہنما آیت اللہ سید علی سیستانی نے آج (جمعرات کو) بیروت بندرگاہ کے دھماکے سے متعلق ایک بیان جاری کیا اور لبنانی عوام سے مدد کی اپیل کی،عراق میں شیعوں کے اعلی رہنما کے دفتر کے انفارمیشن بیس کے مطابق آیت اللہ سیستانی نےاپنے بیان میں منگل کی شام بیروت میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اورسانحہ میں متاثرین ، زخمیوں اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں ہونے والی بھاری تباہی کی مناسبت سے لبنانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا بھر کے محترم مومنین اور مخیر حضرات سے اپیل کی  ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں اور اس عظیم المیے کے اثرات کو کم کرنے میں  ان کی مدد کریں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی شام بیروت کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں تازہ شائع اعدادوشمار کے مطابق  اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 137 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب افراد تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد لبنان میں تین کے عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،تاہم لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا لیکن دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی کلو میٹر دور واقع صعدہ شہر تک اس کی آواز سنائی دی گئی۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف دنیا بھر میں اس المیہ کا افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے یہاں تک کہ امریکہ نے دکھاوے کے لیے ہی سہی لیکن لبنانی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے لیکن صیہونی نواز سعودی چینل  لبنان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کاکام کررہے اور بغیر کسی ثبوت کے حزب اللہ کو اس واقعہ کی ذمہ دار قرار دے رہے ہیں

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین