Code : 4361 6 Hit

روسی لڑاکا طیاروں کی ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری بمباری

روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ادلب کے متعدد دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے متعدد جنگی طیاروں نے آج (منگل) سہ پہر صوبہ ادلب میں النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جن میں سے کچھ حملےشمالی ادلب میں واقع معرہ مصر قصبے کے علاقہ حرش باتنتا میں کیے گئے اس کے علاوہ روسی لڑاکا طیاروں نے ادلب کے قصبے الشیخ بحر میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، ان حملوں میں النصرہ فرنٹ کے ہتھیاروں کے ڈیپووں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
کچھ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مکمل ایئر بٹالین نے آپریشن میں حصہ لیا اور ہر بٹالین یا ایئر اسکواڈرن میں 12 سے 24 لڑاکا طیارے ہوتے ہیں۔
اس فضائی حملوں کے ساتھ ہی شامی فوج کے بھاری توپخانے نے " کنصفرة " ، " سفوهن " اور "الفتیرہ" قصبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
یادرہے کہ روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز انتباہ دیاتھا کہ النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین