عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی۔

ولایت پورٹل:النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعش کے دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، بتایا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف  کی جانے والی زیادہ تر بمباری کا رخ مشرقی عراق کی طرف تھا اور ان دہشت گردوں کو صوبہ دیالہ کے ذی قارا تپے کے علاقے نارین میں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اس فضائی حملے کے دوران داعش کی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص اعدادوشمار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم اس سے دو روز قبل عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے حمرین پہاڑوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا،اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ عراقی جنگی طیاروں نے حمرین کے پہاڑوں میں داعش کے ایک ٹھکانے پر کامیاب حملہ کیا۔
 رسول نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انسداد دہشت گردی فورس کے سکیورٹی تعاون کے مطابق کیا گیا،واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے بچے ہوئے دہشت گرد عناصر دارالحکومت بغداد کے کچھ حصوں سمیت دیالہ، نینویٰ، صلاح الدین، کرکوک اور انبار کے صوبوں میں وقتاً فوقتاً دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں جن میں عراقی شہریوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین