Code : 3816 7 Hit

جارح سعودی اتحادکی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری

حملہ آور سعودی اتحاد نےیمن میں اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہے اس ملک کے الحدیدہ ، معارب اور البیضا صوبوں کو نشا نہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  جارحیت پسند  سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھریمن میں اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں بشمول تین صوبوں کوسعودی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا ہے جہاں عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ  سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ ، معارب اور البیضا صوبوں  کے  رہائشی علاقوں کو سب سے زیادہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی جارح اتحاد ایک طرف تو یمن میں جنگ بندی کا ڈھنڈورہ پیٹ رہا ہے کہ ہم نے اس ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حملے روک دیے ہیں اور دوسری طرف آئے دن نہتے یمنی عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ ہسپتال اور اسکولوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین