صیہونیوں درندوں کی غزہ پٹی پر شدید بمباری

قابض صیہونی فوج  کے لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقوں شدید بمباری کی۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں فلسطینی  علاقہ پر شدید بمباری کی ہے، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں غزہ کے جنوب میں واقع علاقہ کو نشانہ بنایا ہے ، اسرائيل نے کل سے غزہ کے اطراف میں جنگی مشقوں کا آغاز کررکھا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجی مشقیں منگل سہ پہر تک جاری رہیں گی، اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطینیوں کے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین