Code : 2051 7 Hit

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہارٹ سرجن سید عسکری زیدی شہید

کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ ہارٹ سرجن سید عسکری زیدی سفید رنگ کی میرا رجسٹریشن نمبر BMS-779 میں سوار تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہوگئے۔

ولایت پورٹل:جمعہ کو گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہارٹ سرجن سید عسکری زیدی شہید ہوگئے،گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 13 کے ڈی اے مارکیٹ دیوا اکیڈمی کےقریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار سوار شخص کو روکنے کا اشارہ کیا نہ رکنےپر گولی مار کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،پولیس نے کار سوار ڈاکٹر کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیاجہاں پر دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے،پولیس نے بتایا ہے 55 سالہ سید عسکری زیدی ولد سید حسین زیدی سفید رنگ کی میرا رجسٹریشن نمبر BMS-779 میں سوار تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ، مقتول کو ایک گولی سینے میں لگی جس سے موت واقعہ ہوئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول پولیس نے تحویل میں لئے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا جائے گا، تفتیشی ٹیم نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فوٹیج حاصل کر رہے ہیں،  ایس پی شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب اپنے گھر سے اسپتال جانے کے لئے نکلے تھےکہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ایک گولی مار کر قتل کردیا ۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम