Code : 2031 18 Hit

الحشد الشعبی عراقی مسلح افواج کا حصہ ہے:عراقی وزیر خارجہ

عراق کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ الحشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے اور کسی کو عراق کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ولایت پورٹل:سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ محمد علی الحکیم نے حشد الشعبی کے ٹھکانے پر حالیہ حملوں کو عراقی حاکمیت پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے اور کسی کو عراق کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرالحشد الشعبی پر ہونے والےحملوں میں  کسی دوسرے ملک کی مداخلت کا پتہ چلا تو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عراقی دفاع کا حق محفوظ ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम