حماس کا فلسطینی قیدیوں کے سلسلہ میں لاپرواہی برنتے پر صیہونیوں کو انتباہ

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے فلسطینی قیدیوں کی زندگیوں کے سلسلہ میں لاپرواہی سے کام لینے پرصیہونی حکومت کو ان اقدامات کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک کمانڈر شاکر عمارہ نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس  پھیلنےکے تناظر میں فلسطینی قیدیوں  کی زندگی اور صحت سے متعلق صیہونی حکومت کے "غیر متوقع اقدامات" کے نتائج کے بارے میں  متنبہ کیا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک کے کمانڈر نے صیہونی حکومت کو متنبہ کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ملکی اور بین الاقوامی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے اس نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
حماس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ جیسے جیسے کورونا پھیل رہا ہے ، قابض حکومت جارحیت ، گرفتاریوں اور دھمکیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کے مسائل کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شاکر عمارہ نے یہ کہتے ہوئے کہ  فلسطینی قیدی کورونا وائرس کے خوف سے ایک تباہ کن صورتحال میں قابض حکومت کی جیلوں میں قید ہیں، مزید کہا کہ صہیونی حکومت وائرس کے پھیلنے اور اس سلسلے میں جاری رہنما خطوط سے متعلق انتباہات کو نظرانداز کررہی ہے جبکہ فلسطینی قیدیوں کو اس وائرس سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔
عمارہ نے قیدیوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی قیدی کورونا سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کورونا تمام قیدیوں میں پھیل جائے گا۔
حماس کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوےئ کہا کہ جو چیز موجودہ صورتحال کو زیادہ پیچیدہ کررہی ہے وہ یہ ہے کہ صہیونی حکومت قیدیوں کی زندگیوں کو نظرانداز کررہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت قیدیوں کی مشکلات کو زیادہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے تحفظات میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین