ایسی جگہ سے چوٹ پہنچائیں گے کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے؛حماس کا صیہونیوں کو انتباہ

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہدین آپ کو ایسی جگہ سے چوٹ پہنچائیں گے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

ولایت پورٹل:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں رام اللہ کے جنوب مغرب میں فلسطینی مجاہدین کے بہادرانہ آپریشن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ آپریشن صیہونی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی شہداء کی ارواح کو سلام پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے منصوبے کو ہر ممکن طریقے سے اور ایسی جگہ سے جاری رکھے گی جہاں سے صیہونی دشمن سوچ بھی نہیں سکتا۔
حماس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے، مزید کہا کہ فلسطینی مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کے خلاف مزاحمت کریں گے اور اس اسلامی مقدس مقام کی بھرپور حفاظت کریں گے۔
حماس نے مقبوضہ بیت المقدس اور پورے مغربی کنارے نیز 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں لڑنے والی فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور مسجد الاقصی کو صیہونیوں کے انتہا پسندانہ منصوبوں سے محفوظ رکھیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین