Code : 2563 37 Hit

حماس کا مسجد الاقصی پر حملوں کے سلسلہ میں صیہونیوں کو انتباہ

حماس کی فوجی ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے صہیونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسی طرح حملے ہوتے رہے تو حالات بم کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالین کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے صیہونی حکام کو انتباہ دیا ہے کہ اگر  مسجد اقصی پر ایسے ہی  حملے جاری رہے تو مقبوضہ علاقوں کے حالات دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں،ابو عبیدہ  نے ہفتہ کی شب اپنے ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کیا ہےکہ  حال ہی میں مسجد مسجد اقصی کے نمازیوں ، محافظوں اور نوکروں پر حملہ اور ان کے خلاف اشتعال انگیز کاروائیاں اور سلوک صورتحال کو مکمل دھماکے کی طرف لائیں گے اور اس کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی،فلسطینی مزاحمتی  تحریک کی اس  اہم شخصیت نے  مزید کہا کہ صیہونی دشمن مسجد الاقصی پر حملے کر کے آپ پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں  ، انھوں معلوم ہونا چاہیے کہ اب ہم غاصبوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرنے والے ان کے خلاف ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،یاد رہے کہ صیہونی فوجی درندوں  نے قدس شریف پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں،گذشتہ ماہ کے دوران ، قابض حکومت  کی ہاتھوں  400 سے زائد گرفتاریوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں،صیہونیوں کی جانب سے  متعدد بارباب الرحمہ میں نماز پڑھنے والے افراد پر  حملہ کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے اور اس کے علاوہ مسجد الاقصی میں نماز پرھنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور وہاں لوگوں کو جانے سے روکا جاتا ہے۔





0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम