Code : 3678 11 Hit

صیہونیوں کو غلط فہمی ہے کہ فلسطینیوں کو طاقت کے زور پر دبا لیں گے:حماس

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے کہا کہ اگر صیہونیوں کا خیال ہے کہ ہماری قوم کمزوری کی وجہ سے دستبردار ہوجائے گی تو وہ دھوکے میں ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ عرب اقوام اور جماعتیں مسئلۂ فلسطین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔

ولایت پورٹل:صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ تحریک صیہونی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کے لئے تیار ہے ، مغربی کنارے کے بڑے علاقوں پر قبضے کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے پورے فلسطین میں ایک بڑے پیمانے پر انقلاب لانے کا مطالبہ کیا۔
 حماس پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیۃ نے اس بات پر زور دیا کہ  یہ تحریک فلسطین کے مقصد کی حمایت کے لئے مناسب وقت پر کارروائی کرے گی۔
الحیۃ نے غزہ میں صلح نامی امریکی منصوبہ سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لیے منعقد ہونے والے ایک عوامی اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہتھیار تیار ہیں اور ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں اور فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم صحیح وقت پر کاروائی کریں گے چاہے اس کےلیے ہمیں اپنی جانیں دینا پڑیں۔
انہوں نے اس اجلاس میں مغربی کنارے کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کے صیہونیوں کے نئے فیصلے کا مقابلہ کرنے کے لئے پورے فلسطین میں بڑے پیمانے پر انقلاب لانے کا مطالبہ کیا۔
حماس کے عہدہ دار  نے فلسطینی عوام کو صہیونیوں  کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے انتفاضہ برپا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مغربی کنارے کے رہائشیوں سے کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ  ہم آپ کے ساتھ ہیں،قبضہ کرنے والوں کے خلاف انقلاب لائیں اور زنجیروں کو توڑ دیں، مزید انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔
صفا نیوز ایجنسی نے الحیۃ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی انتباہ دیا کہ  انھیں عوامی مزاحمت اور مسلح مزاحمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر صیہونیوں کا خیال ہے کہ ہماری قوم کمزوری کی وجہ سے دستبردار ہوجائے گی تو وہ دھوکے میں ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ عرب اقوام اور جماعتیں مسئلۂ فلسطین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین