اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر حماس کی جانب سے رہبر انقلاب کے نام تہنیتی پیغام

انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی تنظیم حماس نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ولایت پورٹل:فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام ، انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں کی خوشی و مسرت میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے تحریر کیا ہے کہ ہم ایران کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی منطقی اور حق بجانب حمایت اور فلسطینیوں کی بے دریغ اور حکیمانہ حمایت کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز پورے ایران میں نکالی گئی جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلیوں میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انقلابی اقدار پر تاکید کرنے کے ساتھ ساتھ، سردار محاذ استقامت اور سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تحریک استقامت کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین