Code : 2869 11 Hit

حج ایک ٹھوس اور بین الاقوامی تحریک کا پیش خیمہ ہے: رہبرمعظم

رہبرمعظم نے محکمہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امت کے خیر خواہوں اور درد مند لوگوں کی دعوت اتحاد کے مقابلے میں اسلامی ملکوں میں الزام تراشیوں، اختلافات اور جنگوں کا رواج ہے۔

ولایت پورٹل:رہبرمعظم نے محکمہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کو اسلامی جمہوری نظام کے رول ماڈل سے روشناس کرانے کے لیے حج کے عظیم اجتماع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،آپ نے فرمایا کہ دنیا اسلامی جمہوری نظام کے رول ماڈل سے آشنا نہیں ہے اور اس کے مقابلے میں لاکھوں ابلاغیاتی ذرائع اس نظام کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، رہبرمعظم نے فرمایا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور ایرانی عوام کی جانب سے اس کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ جانے کے معاملے کو بھی حج کے موقع پردنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے،رہبرمعظم نے ایک سیاسی، عقیدتی اور اجتماعی تحریک کے طور پر حج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ بہت سے ممالک حج کی اہمیت اور اس کلیدی کردار سے غافل ہیں حالانکہ حج ایک ٹھوس اور بین الاقوامی تحریک کا پیش خیمہ ہے اور اس سے امت مسلمہ کے لیے بیش بہا فوائد کی توقع کی جاسکتی ہے،رہبرمعظم نے امت واحدہ کے قیام کو روکنے کے لیے کی جانے والی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلم امہ سے حقیقی مراد ایک ایسا مضبوط اتحاد ہے جو مشترکہ اہداف اور عزم کے ساتھ قدم آگے بڑھائے، آپ نے فرمایا کہ ایسا اتحاد اب تک قائم نہیں ہوسکا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امت کے خیر خواہوں اور درد مند لوگوں کی دعوت اتحاد کے مقابلے میں اسلامی ملکوں میں الزام تراشیوں، اختلافات اور جنگوں کا رواج ہے، رہبرمعظم نے امریکیوں کی اس بات کا مطلب کہ، ایران کو ایک عام ملک میں تبدیل ہوجانا چاہیے، یہ ہے کہ ایران اسلامی اور دینی نظریات اور عوامی رائے کی بنیاد پر معاشرے کے انتظام و انصرام کے جدید نظریے سے دستبردار ہوجائے،آپ نے فرمایا کہ حج کے موقع پر ضروری کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا کے سامنے اسلامی جمہوری نظام کے سیاسی بنیادوں کی وضاحت اور اس کے نئے پیغام کو اجاگر کیا جائے،رہبرمعظم نے اسلامی تعلیمات ، اساس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت جیسے اس کے مظاہر کی تشریح کو دنیا کے لیے پرکشش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام سے امریکہ کی تلملاہٹ کی وجہ وہ کشش ہے جو بدمعاشوں کے سرغنہ کے مقابلے میں ایک خود مختار نظام کے ڈٹ جانے کے نتیجے میں دنیا والوں کے ذہنوں کو اپنی جانب کھیچ رہی ہے۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम