Code : 1812 4 Hit

پاکستان کی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

پاکستان کےمحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کےمحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے،یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا، دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے،اسی طرح قریبا 2 ہفتے قبل کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ (جے یو ڈبلیو) کے سربراہ حافظ سعید اور نائب امیر عبدالرحمٰن مکی سمیت 12 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے 2 درجن سے زائد مقدمات درج کئے گئے تھے،،جماعت الدعوہ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی نے پنجاب کے 5 بڑے اور اہم شہروں لاہور، گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں موجود پولیس اسٹیشنز میں درج کئے گئے تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम