Code : 4096 7 Hit

یمن کے متعدد صوبوں میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد

صنعاء سمیت یمن کے متعدد صوبوں کے عوام نے آج عید الغدیر کو پر جوش انداز میں منایا اور دنیا میں شیطانی طاقتوں کے تسلط کو مسترد کرنے کے نعرے لگائے۔

ولایت پورٹل:یمن کے المسیرہ چینل نے ہفتے کے روز صنعا اور ملک کے  دیگر صوبوں میں عیدغدیر کی تقریبات کی رپورٹنگ کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، رپورٹ کے مطابق ، صنعا میں آج کے مارچ چار منتخب راستوں سے شروع ہوئے  اور دیگر علاقوں جیسے صعده، تعز، الحدیده، عمران الجوف، حجه، المحویت، ذمار، ریمه، اب او رالبیضاءمیں اسی طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں، عیدولایت کے مارچ میں شریک افراد نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سربراہی میں دنیا میں شیطانی قوتوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔
المسیرا  کے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ آج کا جشن منانے کے لیے منتخب تین چوک بھر چکے ہیں نیز یمن کی خواتین بھی علیحدہ مارچ میں حصہ لے کر یہ دن منارہی ہیں،اسی مناسبت سے انصار اللہ کے ترجمان اور یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جبکہ صیہونیوں اور امریکیوں نے امت مسلمہ کی گردن پکڑی ہوئی ہے اور اس کے وسائل پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور وہ اس کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امام علی علیہ السلام کی ولایت کے معنی اور اس ولایت سے پیدا ہونے والے استثنیٰ کا تعین واضح ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ غدیر خم ایک پیچیدہ ، نامعلوم یا من گھڑت مسئلہ نہیں ہے  بلکہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس کو مسلمانوں کی اکثریت نے دیکھا ہے، عبد السلام نے مزید کہا کہ امام علی علیہ السلام کوئی عام آدمی نہیں تھے بلکہ جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ان کی خوبی اور مستثنیٰ ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین