ولایت پورٹل:برطانوی فوج کے سینئر افسر پال کارنی نے اس ملک کے فوجی میگزین سرباز کے لیے لکھے ایک مضمون میں اس ملک کی حکومت کی یوکرین کو فوجی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی فوج کے سپاہیوں کو روس کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں، انہیں اپنے خاندانوں کو طویل مدتی تعیناتی کی مدت کے امکان کے لیے تیار کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نئے کمانڈر پیٹرک سینڈرز نے اپنے بیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ برطانوی افواج کو روس کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، کارنی نے مزید لکھا کہ برطانوی فوج روسی خطرات کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کررہی ہے اور یورپ میں مستقبل کی جنگ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے صحیح ہتھیاروں کے ساتھ تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ فوجیوں کو اپنے خاندان کے افراد سے یوکرین کی جنگ میں شرکت کے امکان کے بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، یاد رہے کہ اس کے علاوہ برطانوی افواج اس وقت کئی یورپی ممالک کی مدد سے یوکرائنی فوجیوں کو انگلینڈ میں تربیت دے رہی ہیں۔
روس کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ؛برطانوی فوج کو حکم
برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس کے ساتھ جنگ میں شرکت کرنے کے لیے اپنے فوجیوں کو یوکرین بھیجنے کے امکان کا اعلان کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو اس کے لیے تیار کریں۔

wilayat.com/p/8953
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین