Code : 4428 5 Hit

جرمنی کی برطانیہ کو دھمکی

جرمنی کے وزیر برائے یورپی امور نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا "عدم عزم" بل جو لندن کو برگزیٹ کے معاہدوں سے بچاتا ہے،سے دستبردار ہوجائے۔

ولایت پورٹل:یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  جرمنی کے وزیر برائے یوروپی امور مائیکل روتھ نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا "عدم عزم بل" کالعدم قرار دے دے  جس کے مطابق اس ملک کے یورپی یونین چھوڑنے کے لئے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہے، روتھ نے برطانوی حکام کو پہلے کے مقابلے میں واضح لہجے میں مخاطب کیاکہ  پیارے دوستو! براہ کرم یہ کھیل ختم کردو، تجارتی معاہدے تک پہنچنے کا وقت ختم ہو رہا ہے، ہمیں اب مذاکرات کے نئے دور کے لئے ایک عقلی اور منصفانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہےاور ہم اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
واضح رہے کہ برلن لندن سے اس کھیل کو ختم کرنےکے لیے ایسے وقت میں زور دے رہا جبکہ یوروپی یونین اور برطانیہ دونوں فریقین کے مابین تجارت کے مستقبل کے بارے میں کسی ٹھوس پیشرفت کے بغیر معاہدے پر پہنچنے کا وقت تیزی کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔
روتھ  نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے مذکورہ بل کا ذکر کیا اور کہا کہ لندن اس بل کے بارے میں بہت پریشان ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین