ولایت پورٹل:جرمن اخبارTags Schau نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اس ملک کی وفاقی حکومت نے مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان وغیرہ کو ہتھیار بھیجنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ یہ ممالک یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شریک ہیں،اس طرح جرمنی یمن کی جنگ میں شامل ممالک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ جرمن حکومت نے 8 دسمبر 2021 سے اس سال 13 ستمبر تک صرف کویت کو اسلحہ برآمد کرنے کے لیے 1.3 ملین یورو کے 14 لائسنس جاری کیے ہیں، یہ خبر جرمن میڈیا نے جرمن پارلیمان کے بائیں بازو کے رکن سوئیم ڈگڈیلن کی درخواست پر جرمن وفاقی حکومت کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے شائع کی ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی نے مصر کے لیے تقریباً 377000 یورو کے تین ہتھیاروں کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے ہیں جبکہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور سوڈان بھی جرمنی سے اسلحہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ یہ ممالک یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شریک ہیں۔
البتہ جرمن حکومت نے خود سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات کی تصدیق نہیں کی ہے، وفاقی وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے حال ہی میں تصدیق کی کہ مستقبل میں سعودی عرب کو برآمد کی درخواستوں کو بھی منظور کیا جائے گا۔
جرمنی کا یمن کے خلاف جارح ممالک کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری
اولاف شلٹز کی قیادت میں جرمن اتحادی حکومت یمن جنگ میں حصہ لینے والے ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنس جاری کر رہی ہے۔

wilayat.com/p/9203
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین