Code : 3269 25 Hit

کورونا بحران کی وجہ سے جرمن نائب وزیرخارجہ کی خود کشی

جرمنی کی وزارت خزانہ کے ایک اعلی عہدیدار نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے نتائج کے بارے میں خدشات کے پیش نظر خودکشی کرلی۔

ولایت پورٹل:بلیومبرگ کی رپورٹ کے مطابق  جرمنی کے نائب وزیر خزانہ تھامس شیفر نے جرمنی کی ریاست ہسن میں ہفتے کے روز کورونا کی صورتحال پر تشویش کے سبب خودکشی کرلی ۔
رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی  سے منسلک مذکورہ جرمن عہدہ دار کی لاش فرینکفرٹ شہر کے قریب ریلوے پٹری سے ملی ہے۔
ریاستی پولیس اور استغاثہ نے کہا کہ گواہوں کی گواہی اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے  کہ شیفر نے خود کشی کی ہے۔
اتوار کے روز ، ہسن کے گورنر نے کہا کہ شیفر کی خودکشی کا تعلق جرمنی میں  کورونا پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیفر کو تشویش تھی  کہ موجودہ صورتحال میں آیا لوگوں کی  توقعات کو پورا کرنا ممکن ہے؟ خاص طور پر مالی مسائل سے متعلق امیدوں کو؟
ہسن کےگورنر  نے مزید کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ ان خدشات نے ان پر قابو پالیااور بظاہر انھیں ان سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل سکااور وہ مایوسی میں آکر ہمیں چھوڑ کر چلا گئے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम