Code : 1249 20 Hit

اگر دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا تو آبنائے ہرمز کو بند کرنے سے گریز نہیں گریں گے: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ

جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتے ہیں مگر دشمن کی دشمنی بڑھی تو پھر ہم اسے بند کرنے سے بھی گریز نہیں گریں گے۔

ولایت پورٹل:اتوار کے روز تہران میں کور کمانڈروں کی تیئیسویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتے ہیں مگر کسی بھی ملک نے اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اس اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کی مصنوعات اور تیل اسی راستے سے درآمد اور برآمد کی جاتی ہیں،جنرل محمد باقری نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس اہم اور اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ کی سکیورٹی ایران کی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے اور ہم آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتے ہیں مگر دشمن کی دشمنی بڑھی تو پھر ہم اسے بند کرنے سے بھی گریز نہیں گریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی بحری جہاز بھی سپاہ پاسداران کے سوالوں کے جواب دیے بغیر نہیں گزرتے کیونکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اس علاقے کی سکیورٹی کس کے پاس ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम