Code : 2827 20 Hit

جنرل سلیمانی کی بیٹی کے نام سے جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاونٹ

افواہوں اور حقیقت میں بہت فرق ہوتا ہے،زینب سلیمانی کا نہ ہی فیس بک پر اور نہ ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ ہے

ولایت پورٹل:جنرل  قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کی بیٹی زینب سلیمانی  کے نام سے ایک  اکاونٹ ٹویٹر اور فیس بک پر سرگرم ہے،جس کے بارے میں متعدد ذرائع سے تحقیقات کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ زینب سلیمانی کا نہ ہی فیس بک پر اور نہ ٹویٹر پر کوئی  پیج ہے،یہ تمام اکاونٹ جعلی اورفیک ہیں،اسی طرح قدس فورس کے نئے کمانڈر کے طور پر جنرل اسماعیل قآنی کی تقرری کے بعد ان کے سام سے بھی  ٹویٹر اور فیس بک پر بھی ایک جعلی اکاونٹ تشکیل دیا گیا ہے  جس کے بارے میں تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ اکاونٹ بھی جعلی ہے،یادرہے کہ اس سے پہلے بھی  زینب سلیمانی کے بارے میں یہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ ان کے پاس امریکہ کی شہریت ہے لیکن اس میں بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ محض افواہ ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں نیز اس خبر کو نشر کرنے والی سائٹ نے بھی اس کی اصلاح کر لی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम