Code : 2727 39 Hit

جنرل قاسم سلیمانی بین الاقوامی سیاست کی دس بااثرشخصیات میں سے ایک ہیں: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار گارڈین نے بین الاقوامی سیاست کی دس بااثرشخصیات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی علاقائی سرگرمیوں میں جنرل سلیمانی کا مرکزی کردار ہے۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار گارڈین نےآئندہ سال  میں  بین الاقوامی سیاست پر اثر انداز ہونے والی دس بااثرشخصیات کے بارے میں  ایتوار کی اپنی خصوصی رپورٹ میں کمانڈر قاسم سلیمانی کو ایران کی علاقائی سرگرمیوں میں ایک اہم شخصیت کے طور پر پیش کیا،مذکورہ اخبار نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہر ملک میں ایسی شخصیات موجود ہیں جو ملک کی پالیسی سازی کو متاثر کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے میںاہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن  میڈیا کی نظر سے بہت دور ہیں ،گارڈین اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایسے دس افراد کا حوالہ دیا ہے جو کم معروف  ہیں لیکن انتہائی بااثرہیں اور پردے کے پیچھے اپنا کردار اد اکر رہے ہیں،گارڈین نے سردار سلیمانی کو بیرون ملک ایران کی خفیہ کارروائیوں کا انچارج اور "مشرق وسطی کی ایک طاقتور شخصیت کے طور پر پہچنوایا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ایران کی علاقائی سرگرمیوں کا مرکز ہیں  نیز امریکہ اور اسرائیل نے کئی بار انھیں  ختم کرنے کی کوشش کی ہے،ولادیسلاو سورکوف "روسی صدر کے بااثر مشیر ، فرانسیسی حکومت کے ترجمان سیبیتھ نیڈیا ، ہندوستان کے وزیر اعظم کےقومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار دوول ، امریکی صدر کے مشیر اسٹیفن ملر ، سوڈان میں ریپڈ ری ایکشن فورس کے  کمانڈر محمد ہمدان ڈوگالو" جرمنی کے چانسلر  کے  سینئر مشیراوراقتصادی امور کے وزیر پیٹرالٹمائر، ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کولن ، چینی نائب وزیر اعظم اور امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں چین کے ترجمان لیا ہی ، اور کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینال اس رپورٹ میں شامل دیگر شخصیات ہیں جن کا نام لیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम