Code : 3433 15 Hit

جنرل قاسم سلیمانی ہمارے دلوں میں بستے ہیں:جہاد اسلامی فلسطین

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی فلسطینی مجاہدین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

ولایت پورٹل:جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر ابوعبداللہ نے یو نیوز للأخبار ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس مظلوموں کے لئے استکبار کا مقابلہ کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم قدس نہ صرف فلسطینیوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں کے لئے بھی ہے کہ وہ سرزمین فلسطین میں امت اسلامیہ کے تقدس کا دفاع کریں۔
ابوعبداللہ نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس عالمی استکبار اور اسرائیل اور امریکہ جیسے دشمن کا مقابلہ کرنے کا دن ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کےمجاہد اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر،عوام اور ملک کے اسلامی نظام کو سلام کرتے ہیں۔
ابو عبد اللہ نے کہا کہ یروشلم اور فلسطین کے لیے ایک دن وقف کرنے اور فلسطین کو ایک مرکزی مسئلہ بنانے کےلیے ہم ایران کے شکر گزارہیں اور اس پر زور دیتے ہیں کہ ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ وفادار رہیں گے جو مسئلہ ٔفلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوم القدس کے عالمی دن کے منتظر ہیں اور ہم تہران ، شام ، لبنان ، صنعا ، بحرین اور تمام فلسطینی حامی ممالک میں لاکھوں مارچوں کی پیروی کرتے ہیں  اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ہم سب تہران ، شام ، غزہ اور مغربی کنارے سے اٹھ کر قدس پہنچیں گے۔
ابوعبداللہ نے یہ بھی کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ہم فلسطینی مجاہدین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی فلسطین کے لئے روحانی اور معنوی مددگار تھے اوروہ اب بھی یروشلم اور فلسطین کے غاصبوں کی آنکھ کا کانٹا ہیں۔
ابو عبداللہ نے کہا کہ غزہ کے میزائل سب حاج قاسم سلیمانی کی یاد دلاتے ہیں  کیوں کہ انھوں نے کبھی بھی فلسطینی مجاہدین کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کیا۔






0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम