ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی اپنے ساتھوں سمیت شہدا کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں،رپورٹ کے مطابق تشییع میں شریک افراد شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے تصویریں،الحشد الشعبی اور حزب اللہ کے پلاکارڈ اٹھائے ہوئے ایک آواز ہوکرامریکہ مردہ با دکے نعرے لگارہے ہیں نیزعراق میں امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کی انتہاپسندانہ کاروئیوں کی پرروز الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کے اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں اور تاکید کررہے کہ شہدا ء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے،قابل ذکر ہے کہ کاظمین کے بعد عراق کے مقدس شہر کربلا اور نجف میں شہداء کی تشییع جنازہ ہوگی،عراق میں موجود ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ عراق میں تشییع ہونے کے بعد آج سہ پہر کو شہید قاسم سلیمانی کا جنازہ ایران روانہ کیا جائے گا،الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ آج دس بجےفوجی اعزاز کے ساتھ مذکورہ شہدا کی تشییع کی جائے گی اور اس کے بعد گیارہ بجے الخضراء علاقہ میں ان کا آخری دیدار کیا جائے گا،الحشد الشعبی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ داعش کو نیست ونابود کرنے والے مجاہدین جرنیلوں کا آخری دیدار کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
جنرل سلیمانی کو عراقیوں کا بے مثال الوداع
امریکہ کے بغداد ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملہ میں شہید ہونے والے افراد اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بے نظیر تشییع جنازہ عراق کے شہر کاظمین سے شروع ہوئی ہے۔

wilayat.com/p/2745
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین