پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر دھماکہ؛14بچے جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی

ولایت پورٹل: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
یاد رہے کہ کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر اسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور آج ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان برن سینٹر میں مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تقریب

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین