Code : 3558 13 Hit

قذافی پلٹ آیا ہے!:عطوان

معروف عرب تجزیہ کار اور رائ الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر نے امریکی مظاہرین کے خلاف ٹرمپ کی فوجی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ولایت پورٹل:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ شائع کرکے اور امریکہ میں مظاہروں کو دبانے اور ریاستہائے متحدہ کی موجودہ صورتحال  کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ جب ٹرمپ سفید فام آرمی کو احتجاج دبانے کے لئے بھیجنے کی دھمکی دیتے ہیں تو ہمیں حیرت کیوں ہوتی ہے؟ ۔
عطوان نے مزید کہا کہ معمر قذافی پلٹ آیا ہے!۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو "قانون کا صدر کا صدر" قرار دیتے ہوئے  دعوی کیا ہےکہ اگر ریاستی گورنر حالیہ مظاہروں کو کچلنے کے لئے نیشنل گارڈ کی پوری صلاحیت استعمال نہیں کریں گےتو وہ اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لئے سڑکوں پر فوج بھیجنے سے دریغ نہیں کریں گے۔


 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین