ولایت پورٹل:اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اسپوٹنک نے منگل کی شام سعودی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں ریاض کی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے
انہوں نے کہا کہ اس طرح عرب دنیا کی مشترکہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے اور خطہ کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اتوار کو قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لینے کے بعد اس ملک کو عرب لیگ میں اس کی نشست پر واپس لانے کے منصوبے پر اتفاق کیا،یاد رہے کہ نومبر 2011 میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی اور اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں نیز اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش رچائی۔
سعودی عرب اور شام کے تعلقات میں مزید بہتری؛سفارتی سرگرمیوں کا اغاز
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔

wilayat.com/p/9853
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین