Code : 3066 16 Hit

سعودی وزارتوں میں مزید تبدیلیاں

سعودی بادشاہ نے سعودی عرب کی وزارتوں اور تنظیموں کے ڈھانچے میں نئی تبدیلیاں کیں۔

ولایت پورٹل:سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ اور وزراء کی کابینہ کے سربراہ سلمان بن عبد العزیز نے منگل کوکابینہ اور وزارتوں کی تشکیل میں نئی تبدیلیاں کرتے ہوئے انویسٹمنٹ بورڈ کے سربراہ ابراہیم بن عبد الرحمٰن العمر کو ان کے عہدہ سے برط کرتے ہوئے  سرمایہ کاری بورڈ کو ختم کرکے وزارت سرمایہ کاری کا قیام عمل میں لایا  اور خالد بن عبد العزیز الفالح کو اس وزارت کے سربراہ مقرر کیا۔
ادھر وزارت شہری خدمات کو محنت اور سماجی ترقی کی وزارت میں ضم کرکے اس کا نام وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی رکھا۔
وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کا نام تبدیل کرکے وزارت تجارت  رکھااور ماجد بن عبداللہ کو وزیر تجارت مقرر کیا۔
بورڈ آف اسپورٹس کو وزارت کھیل  میں تبدیل کرکے اس وزارت کا انچارج عبد العزیز بن ترکئی الفیصل کو بنادیا۔
اسی طرح ایک نئی وزارت بھی قائم کی گئی نیزسیاحت اور قومی میراث بورڈ کو وزارت سیاحت میں اپ گریڈ کیا گیا ، اور احمد الخطیب وزیر سیاحت  بنایا۔
اس کے علاوہ ترکی بن عبد اللہ الشبانہ  میڈیا کی وزارت سے برخاست کرکے ماجد بن عبدالله القصبی کو وزارت تجارت اور اس وزارت دونوں کا سربراہ مقرر کیا۔
ماجد الحقیل کو وزارت شہر ہاؤسنگ کا انچارج مقرر کیا گیا۔





0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम