ولایت پورٹل:تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبر معظم حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
سحر
شہید قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتدا میں
شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

wilayat.com/p/2763
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین