ہرخطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی چاروں یونٹوں نے دفاعی ساز و سامان کی ساخت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران آج خطے میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ڈرون شعبہ میں ایرانی فوج کی حیرت انگیر کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی فوج دفاعی ساز و سامان کی ساخت کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے پیشرفتہ ترین ہتھیار تیار کررہی ہےانھوں نے کہا کہ ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین