Code : 3761 7 Hit

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا مغربی پٹی کے الحاق پر مبنی صیہونی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی فوجی شاخوں نے مغربی کنارے پر قبضے کے منصوبے کا جواب دینے کے لئے خود کو تیار کرلیا ہے اور اپنے رہنماؤں سے احکامات لےلئے ہیں۔

ولایت پورٹل:سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی گروپوں سے وابستہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت نے مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیا تو ان گروہوں کی فوجی اس کا بھرپور جواب دیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی گروپوں کے رہنماؤں نے فوجی شاخوں کے کمانڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی گروپوں کے تمام فیلڈ یونٹ اس منصوبے پر ردعمل کے لیےاعلی سطح پر تیار ہیں اور یہ اقدام قومی معاہدے کے دائرہ کار میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کے منصوبے کا جواب دینے کے لئے مزاحمتی گروپوں کے مابین بہت زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے  اور یہ رابطے مشترکہ آپریشن روم کے فریم ورک کے اندر جاری ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کی القسام فوجی شاخ کے ترجمان ، ابو عبدہ نے حال ہی میں انتباہ کیا تھا کہ یہ مزاحمتی تنظیم مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کے صیہونی منصوبے کو اپنے خلاف جنگ کا اعلان سمجھتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرصیہونی دشمن اپنے اس منصوبے پر عمل درآمد کرتا ہے تو وہ ایسے اقدام کریں گے کہ صیہونی انگشت بہ دنداں رہ جائیں گے اور اپنے کیے پر پچھتائیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین