آل سعود کی اسلام کے خلاف جنگ میں فرانس کی حمایت

ایک عرب اخبار نےآل سعود کی فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف اقدامات کی حمایت کے بارے میں خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:عربی اخبار الاستقلال نے فرانسیسی اخبار لی پین کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "سعودی عرب فرانس میں مسلمانوں اور اسلامی مراکز کے خلاف میکرون  کےحملوں کی حمایت کرتا ہے، فرانسیسی اخبار نے مزید کہا  کہمیکرون کو اسلام کے خلاف جنگ میں ایک غیر متوقع اتحادی  سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، اخبار کے مطابق ، اسلامی ورلڈ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ، محمد العیسی نے حال ہی میں مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کے قوانین کا احترام کریں یا انہیں چھوڑ دیں۔
دریں اثنا ، فرانسیسی میڈیا میں پیغمبر اکرم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز تصاویر کی اشاعت اور اس عمل کے لئے میکرون کی براہ راست حمایت اسلامی دنیا میں منفی رد عمل کی لہر کا باعث بنی ہے، اس مقصد کے لئے، فرانسیسی مصنوعات  کا بائیکاٹ کرنے کی ایک مہم شروع کی گئی ہے  جو خاصی اہم ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین