Code : 2254 100 Hit

تم تجارتی دہشتگردی کرؤ گے تو ہم بھی جواب دیں گے؛فرانس کی امریکا کو دھمکی

فرانس نےامریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کی برآمدات پر لگائے جانے والے ٹیکس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ کو ایک دھمکی آمیز پیغام دیا گیا ہے جس میں انتباہ دیا گیا ہے  کہ اگر یورپی یونین سے برآمد  کی جانے والی اشیاء پر ٹیکس لگے گا تو ہماری طرف سے  بھی مقابلے میں اسی طرح کا جواب دیا جائیگا ،فرانس نے اس پہلے بھی  انتباہ دیا تھا کہ امریکہ اور فرانس کے درمیان  تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے  بین المللی تجارت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں،فرانسسی سفارتکار نے امریکہ کی یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ کو نا خوشگوار قرار دیا ہے،یاد رہے کہ عالمی تجارتی کمیشن نے اعلان کیا ہے  امریکہ یورپی یونین سے برآمد ہونے والی ساڑھے سات ارب ڈالر  مالیت کی اشیاء پر ٹیکس عائد کر  سکتا ہے  لیکن اس کے بعد فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان میں وضاحت کی یورپی یونین اس مسئلے کا ایک دوستانہ ہل تلاش کرنے کو ترجیح دے گی،عالمی تجارتی کمیشن کی طرف سےکیے جانے والے اس اعلان کے مطابق امریکہ یورپی یونین سے برآمد ہونے والے جہاز کے پارٹس اور دیگر اشیاء پر ٹیکس لگا سکتا ہے،فرانس کا کہنا ہے کہ امریکہ اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے تاہم ہماری طرف سے بھی اس کی اس اقتصادی دہشت گردی کا کا سختی کے ساتھ  جواب دیا جائے گا اور امریکہ سے برآمد ہونے والی اشیاء پر اس سے بھی کہیں زیادہ ٹیکس لگایا جائے گا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम