Code : 2315 60 Hit

فرانس؛اسکارف پہن کر گاڑی چلانے کے جرم میں ایک مسلم خاتون گرفتار

پیرس کے جنوبی علاقہ سینٹ ڈینس میں ایک باپردہ خاتون کے ڈرائیونگ کرتے وقت انہیں گرفتار کرنے کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ گردش کررہا ہے ۔اس ویڈیوں میں پولس اس خاتون کو اپنا اسکارف اتارنے کا حکم دیتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے چنانچہ اس خاتون نے اسکارف اتارنے سے انکار کیا تو پولس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ولایت پورٹل: اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقہ سینٹ ڈینس میں ایک باپردہ خاتون کے ڈرائیونگ کرتے وقت انہیں گرفتار کرنے کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ گردش کررہا ہے ۔اس ویڈیوں میں پولس اس خاتون کو اپنا اسکارف اتارنے کا حکم دیتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے چنانچہ اس خاتون نے اسکارف اتارنے سے انکار کیا تو پولس نے اسے گرفتار کرلیا۔
جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے غصہ کو دیکھتے ہوئے فرانس کی پولس یہ بہانا بنا رہی ہے کہ اس خاتون نے پولس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس کے سبب اسے گرفتار کیا گیا ۔بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ 3 دن پہلے یعنی 18 اکتوبر کا ہے اور اس خاتون کو ابھی تک پیرس کے جنوب میں واقع اوبر ویلرز کمیشنر کے یہاں حراست میں رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام فوبیا کو ہوا دینے کا سلسلہ یورپ میں باقاعدہ طور پر پھیل چکا ہے جبکہ پورا یورپ میڈیا کی وساطت سے اپنے آپ کو تعصب سے عاری اور ایک مہذب قوم ظاہر کرتے ہوئے نہیں تھکتا۔ میڈیا پر گاہے بگاہے ایسے ویڈیوز سے تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ یورپین ممالک خوامخواہ آزادی آزادی چلاتے ہیں اور وہ لوگ عملاً مذہبی تعصب اور فرسودہ کلچر کی گرفت سے آزاد نہیں ہوپائے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम