Code : 1306 13 Hit

افغانستان میں43داعشی دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں 43 داعش دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 43 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں،افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں دہشتگردوں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔ ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں،دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، ان علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے امن مذاکرات کے تناظر میں مشروط جنگ بندی کا عندیہ دیا تھا تاہم اس پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम